صوبائی وزیربلال یٰسین کا شاد مان اتوار بازار کا اچانک دورہ

صوبائی وزیربلال یٰسین کا شاد مان اتوار بازار کا اچانک دورہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے شاد مان اتوار بازار کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بازار میں سکیورٹی کے انتظامات وصفائی کی صورتحال اور صارفین کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور صارفین سے اشیا کی کوالٹی بارے دریافت کیا۔انہوں نے ٹی ایم اے کے عملہ کو ہدایت کی کہ اتوار بازا ر میں آنے والے صارفین بالخصوص عورتوں اور معمر افراد کے آرام کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ انہیں کوئی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ لوگوں کو اشیاء ضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں ۔اس حوالے سے گرانفرشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں غذائی صورتحال انتہائی اطمینان بخش ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت پنجا ب میں فوڈ سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ عام آدمی کی غذائی ضروریات باطریق احسن پوری ہوتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ عوامی کی خدمت بھرپور طریقے سے کی جائے تاکہ جمہوریت کے ثمرات ہر فرد تک پہنچیں اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -