اے پی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد نے تمام مرکزی و صوبائی اور ضلعی باڈیز کو ختم کردیا

اے پی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد نے تمام مرکزی و صوبائی اور ...

  

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)استحکام پاکستان موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف خان نیازی کی ہدایت پراے پی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد نے تمام مرکزی و صوبائی اور ضلعی باڈیز کو ختم کردیا ہے ۔مرکزی ہیڈ آفس 33مال روڈ میں منعقدہ استحکام پاکستان موومنٹ کے اجلاس میں متفقہ طور پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری شبیر احمد کو مرکزی کنوینئر مقرر کردیا گیا اور انہیں صوبائی و ضلعی کنوینئر ز مقرر کرنیکا بھی اختیار ات دے دیے گئے ہیں ۔نیز چند روز تک مرکزی و صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کے انتخابات کے بعد نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا جائیگا۔اجلاس میں اشرف خان نیازی،رانا اشرف خان،وقار حیدر،صاحبزادہ عمر ممتاز اعوان،امجد غنی،صابر اعوان،محمدراشد بھٹی،چودھری جمیل احمد ،روبینہ ملک،حبیب اللہ نیازی ودیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -