حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی،عثمان حمزہ

حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی،عثمان حمزہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنا ہوں گی اور ایسا آئین تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے ۔ملک میں اس وقت غربت اور بے روزگاری نے ڈیڑے ڈال رکھے ہیں لیکن آج تک ان حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو غربت کے اندھیروں سے نکالنے کے لیے سنجیدگی سے کو شش نہیں کی ۔اپنے ایک بیان میں عثمان حمزہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں صرف امیروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہوتی ہیں جس سے غریب آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پستا چلاآرہا ہے اور یہ حکمران اس لیے بھی غریب آدمی کے حالات بدلنے نہیں دیتے کہ اگر انکو شعور آگیا تو یہ ہمارے خلاف ہی بغاوت کرد یں گے اور ہمارے لیے ان ایوان میں آکر اقتدار کے مزے لوٹنا مشکل ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -