ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس

ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیکرٹری رائے جاوید اقبال کو آپریٹوکے زیر صدارت ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اقبال ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ماحولیات کے انسپکٹروں نے ٹاؤ ن بھر میں دورے کئے جبکہ انڈور2778 1 سپا ٹ اور 29456کنٹینرز چیک کئے جبکہ آؤٹ ڈور3023سپاٹ اور5110کنٹینرز بھی چیک کئے اورکسی بھی مقام پر کوئی ڈینگی لاروا نہیں پایا گیا۔ تمام یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروے پر کنٹرول ہے اور کسی بھی مقام سے کوئی شکایت موصول نہ ہوئی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو نے کہا کہ تما م متعلقہ محکمے ڈینگی کے حوالے سے الرٹ رہیں۔تمام ٹاؤن انتظامیہ مون سون سے قبل اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرے تاکہ کوتاہی سامنے نہ آنے پائے۔