حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے کا تہہ کررکھا ہے،اعجاز چودھری

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے کا تہہ کررکھا ہے،اعجاز ...

  

لاہور (خبر نگار خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف پنجا ب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت ایک طرف عو ام پر ٹیکسو ں کی بار ش کر رہی ہے کہ جبکہ دوسری طرف آئے روز غریب عوام پر مہنگا ئی کے بم برسا رہی ہے ‘ ادویات کے بعد روزمرہ کے اشیا ء کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ موجودہ حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ موجود ہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے کا تہہ کررکھا ہے (ن) لیگ کی حکومت نے اپنی ساری لوٹ مار اور کرپشن کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے حکومت فوری طور پر اددویات ‘ دالیں ‘ اور گھی کی قیمتو ں میں اضافے کو فل الفور واپس لے ‘ قیمتو ں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام پر کسی ڈورن حملے سے کم نہیں حکمرانو ں کو رتی بھر بھی غریب عوام کا احسا س نہیں صرف اور صرف شریف بردران کو اورنجن ٹرین بنانے کا بھوت سوار ہے انہیں غریب عوام کے مسا ئل حل کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ پیپلز پارٹی سے بھی دو ہاتھ آگے نکل چکی ہے ‘ قو می اداروں کی نجکاری کسی بھی صورت قوم قبول نہیں کر ے گی ‘ شریف برداران کو خیبر پختونواہ کی حکومت سے تاریخ ساز اقدامات سے سبق سیکھانا چاہیے اداروں کی نجکاری کی بجائے سیا سی مداخلت ختم کرکے اور میرٹ پر پر فیشنل افراد کو لگایا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجا ب کر پشن کا گڑھ بن چکا ہے ‘ شہباز شریف بددیانتی کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہو ں نے جنو بی پنجا ب کا فنڈ میٹر و بس میں جھونک دیا ہے ‘ جنوبی پنجا ب کی عوام بنیا دی سہولتوں سے محروم ہیں جو کہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی کی گئی ہے ‘ (ن) لیگ کی حکومت کی ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے کہ چھوٹے صوبو ں کے حقوق سلب کیے اور تما م وسا ئل صرف اور صرف تحت لاہور لگائے جا رہے ہیں جس سے پنجا ب سمیت دیگر چھو ٹے صوبو ں میں احسا س محرومی بڑھے گا ‘ حکمران اتنے ہی پاک صاف ہیں تو ہونیوالے تما م معاہد وں کو پارلیمنٹ میں لانے سے کیو ں ڈرتے ہیں ؟

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -