عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

  

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں پیر میاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا محمد حسین، قاری ظہورالحق،مولانا مفتی عبدالحفیظ ،مولانا خالد محمود،مولانا عبدالنعیم ،مولانا عتیق الرحمن ،مولانا ہشام مغربی،مولانا خالد عابدحافظ محمدعبداللہ، مولانا حکیم محمدخالد،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا قاری محمد صدیق توحیدی،حافظ محمدعابد،پیرزبیرجمیل سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں تحفظ ختم نبوت کے کام کو مزید وسعت دینے کے لیے تحصیل کی سطح پر امراء کا انتخاب کیا گیا۔تحصیل سٹی کامولانا قاری مومن شاہ،تحصیل ماڈل ٹاؤن کا مولانا مفتی عبدالحفیظ،تحصیل شالیمار کاقاری ظہورالحق،تحصیل کینٹ کامولانا ہشام مغربی ،تحصیل کنٹونمنٹ کا مولانا قاضی شمس الحق اورتحصیل رائے ونڈ کا مولانا محمدحسین کو امیر منتخب کیا گیا۔اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ تحصیل کے امراء جماعتوں کی تشکیل یو سی سطح تک کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے تحفظ ختم نبوت کا کام اللہ اپنے محبوب بندوں سے لیتا ہے۔نئے منتخب تحصیلوں کے امراء نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اکابرین کی جماعت ہے عہدیدار بننے پر اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں اپنے اکابر کا مشن جاری رکھتے ہوئے ختم نبوت کے تحفظ کاکام اور قادیانیت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔اجلاس میں 4اپریل کو ختم نبوت کانفرنس چونگی امرسندھو لاہور کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ اس کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ایک سو سے زائد اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -