فش فارمرزمچھلی کی بہتر فیڈنگ کریں، ڈاکٹر محمد ایوب

فش فارمرزمچھلی کی بہتر فیڈنگ کریں، ڈاکٹر محمد ایوب

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا ہے کہ فش فارمرزمچھلی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی فیڈنگ کریں تاکہ صحت مند اور معیاری مچھلی پیدا کی جاسکے جو نہ صرف مچھلی کھانے والوں کی صحت کے لئے موزوں اور مناسب ہو بلکہ فش فارمرز کو بھی ان کی پیداوار کا بہتر معاوضہ مل سکے۔انہوں نے یہ بات فش فارمرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز(توسیع) ڈاکٹر افتخار قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر منصوبہ بندی وترقیات انصر محمود چٹھہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ فش فارمرز مچھلی کی نسل اور ضرورت کے مطابق خوراک استعمال کریں اور انٹینسو کلچر(intensive culture) ٹیکنیک پرخصوصی توجہ دیں تاکہ ان کے لئے کم جگہ پر زیادہ مچھلیاں پالنا ممکن ہو سکے۔ ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا کہ فش فارمرز مچھلی کو خوراک ڈالنے سے پہلے تالابوں میں موجود پانی کے معیار کو خاص طور پر چیک کریں کیونکہ پانی کا معیار بہتر نہ ہونے کی صورت میں اس کی نشوونما کمی واقع ہونے کے علاوہ مچھلی کی پیداوار کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے فش فارمرز کو ہدایت کی کہ وہ قدرتی خوراک پر انحصار کرنے والی مچھلیوں پر زیادہ فوکس کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -