ضلعی حکومت نے شہریوں پر مہنگائی کا ڈراؤن گرا دیا ہے، عابد حسین صدیقی

ضلعی حکومت نے شہریوں پر مہنگائی کا ڈراؤن گرا دیا ہے، عابد حسین صدیقی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مہنگائی کی حالیہ لہر پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی حکومت نے عام آدمی کے استعمال میں 19 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے بے حسی کا ثبوت دیا ہے۔ عام آدمی کی دسترس روٹی تک محدود ہے اُس کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافہ کرکے غریب آدمی پر ڈرؤن گرایا گیا ہے یہاں سے جاری ایک بیاں میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے جس سے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے گڈ گورننس کے دعوے دار حکمران مہنگائی مافیا کو قابو کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے گھی پر 15 روپے کمی کر کے دیگر اشیاء خوردونوش عوام کے دسترس سے دور کر دی گئی ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو اعدادوشمار کے گورکھ دھندے میں الجھا دیا ہے جس میں استحصال آخر کار عوام کا ہی ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ عوام کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -