2017ء معاشی واقتصادی انقلاب کاسال ہوگا، چودھری علی عمران

2017ء معاشی واقتصادی انقلاب کاسال ہوگا، چودھری علی عمران

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدر و چیئر مین یو سی140چوہدری علی عمران نے کہا ہے کہ ہماری قیادت اند ھیرے مٹانے اوربدامنی کے انگارے بجھانے کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کا معاشی ویژن اورایجنڈا ملک وقوم اورمعیشت کیلئے آکسیجن ہے،2017ء اندھیروں سے نجات اورمعاشی واقتصادی انقلاب کاسال ہوگا۔گذشتہ روز اپنے حلقہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے اپناایک اوروعدہ وفاکردیا،ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوگیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کی دوررس معاشی واقتصادی اصلاحات کے ثمرات سے پاکستان کاکوئی طبقہ محروم نہیں رہے گا ، قوم کواپنے محبو ب وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف کی نیک نیتی اورصلاحیتوں پربھرپوراعتماد ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی قیادت اورقوم کوافواج پاکستان کی پشت پرکھڑا کردیا ۔انہوں نے کہا کہ سرزمین امن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ بنے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -