ویلنٹائن ڈے کلچراسلامی تعلیمات کے منافی ہے، نبیر عندلیب نعیمی

ویلنٹائن ڈے کلچراسلامی تعلیمات کے منافی ہے، نبیر عندلیب نعیمی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجا ب ا سمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ ویلنٹائن ڈے کلچراسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔مسلم خواتین مغربی تہذیب کو اپنانے کی بجاے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزھراء کی سیرت کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔اسلام امن ومحبت کادین ہے جو ہرلمحہ انسانیت سے محبت کادرس دیتاہے۔حیا،پردہ وحجاب،پاک دامنی جیسے اوصاف مسلم خواتین کی پہچان اوراہل ایمان کاطرۂ امتیاز ہیں۔مغرب کی غیراخلاقی تہذیب نے مسلم نو جوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ویلنٹائن ڈے اوریوم محبت کے نام پر اسلامی معاشروں میں بے راہ روی اور فحاشی وعریانی کوفروغ دیاجانا اسلام دشمنی ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جامعہ فاطمۃ الزھراء مومن پورہ میں منعقدہ ’’محفل میلاد برائے خواتین ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلم معاشروں کے غیراخلاقی جرائم سے بچانے کے لئے تمام طبقات کردار ادا کریں۔اسلام دشمن قوتیں منظم منصوبے کے تحت تعلیمات نبوی کو مسخ کرنا چاہتی ہیں۔ملک میں انتشار کے خاتمے کے لیے تعلیمات نبوی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -