خوف ودہشت سے بھرپور فلم ’’دی وچ‘‘کانیا وڈیو کلپ جاری،19فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک(آن لائن) خوف ودہشت سے بھرپور نئی فلم’’ دی وچ‘‘ کا نیا وڈیو کلپ جاری کردیا گیا۔رابرٹ ایگرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جواچانک ایک پراسرار مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ان کا چین و سکون چھین لیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اینیا ٹیلر،رالف انیسن اور کیٹ ڈیکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈینیل بیکرمین اور لارس نڈسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم اے ٹو فور فلمز کے بینر تلے 19فروری کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔