ٹیوٹاڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں صنعتکاروں و تاجروں کو نمائندگی دی جائیگی

ٹیوٹاڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں صنعتکاروں و تاجروں کو نمائندگی دی جائیگی

  

لاہور ( پ ر)ٹیوٹا ضلعی سطح پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو نمائندگی دے رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی ۔ان خیا لات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے حوالے سے ٹیوٹا افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے مؤثر کردار کیلئے ٹیوٹابھرپور رابطہ رکھے گی۔ بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں اورٹیوٹا اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں۔ ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت سے انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافے کو یقینی بنائیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اداروں میں معلوماتی اور مشاورتی سیمینار کے انعقاد کا بندوبست کریں۔ اس کاوش سے ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل ہنر مندوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر روزگار کے مواقع آسانی سے میسر ہونگے اور نوجوان نسل قومی معیشت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کامرس -