شمیم آرا کی حالت میں بہتری، کومہ سے باہر آنے کا امکان

شمیم آرا کی حالت میں بہتری، کومہ سے باہر آنے کا امکان
 شمیم آرا کی حالت میں بہتری، کومہ سے باہر آنے کا امکان

  

کراچی(آن لائن) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا جو گزشتہ سات سال سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور مسلسل کومہ میں ہیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ان کی زندگی میں امید کی کرن نظر آئی، انہوں نے آنکھیں کھولیں اور لوگوں کو پہچاننے کی کوشش کررہی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی علامت ہے لیکن اسی تسلی بخش نہیں کہا جاسکتا۔ شمیم آرا کے بیٹے جو مسلسل لندن میں ان کے پاس موجود ہیں، ان کا کہنا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی بچانے اور ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا، انہوں نے ان خبروں کو بھی غلط قرار دیا ہے کہ ان کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دی جارہی‘ مجھے امید ہے کہ اللہ نے چاہا تو وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔

مزید :

کلچر -