جولائی 2015 ء تا جنوری 2016ء ٗ ترسیلات زر میں 6 فیصد اضافہ

جولائی 2015 ء تا جنوری 2016ء ٗ ترسیلات زر میں 6 فیصد اضافہ

  

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی رقوم میں 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2015ء تا جنوری 2016 ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6 فیصد زیادہ ہیں۔خلیجی عرب ممالک کے بعد امریکا اور برطانیہ سے سب زیادہ رقم وطن پہنچی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں مالی سال ملک آنے والی ترسیلات 19ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

مزید :

کامرس -