انٹری کا معاملہ ،ماہ نور ہنی شہزادی کے درمیان شدید لڑائی

انٹری کا معاملہ ،ماہ نور ہنی شہزادی کے درمیان شدید لڑائی
 انٹری کا معاملہ ،ماہ نور ہنی شہزادی کے درمیان شدید لڑائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ہنی شہزادی اورماڈل و پرفارمر ماہ نور کے در میان انٹری کے معاملہ پرہونے والی لڑائی نے تماثیل تھیٹر کے بیک سٹیج کو میدان جنگ بنادیا ‘ہنی شہزادی اور اس کے گن مین ماہ نور کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے جبکہ پو لیس آنے پر دونوں اداکارائیں ڈرامہ مکمل کئے بغیرہی گھروں کو روانہ ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق داکارہ ماہ نور اور ہی شہزادی تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’جوانی لے ڈوبی‘‘میں اکھٹے پرفارم کررہی تھیں، گزشتہ روز سٹیج پر انٹری کے دوران دونوں اداکاراؤں کے درمیان معمولی تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور دونوں میں ہاتھا پائی کی وجہ سے بیک سٹیج میدان جنگ بنا دیا تھیٹر کے چےئر مین قیصر ثناء اللہ خان نے معاملہ رفع دفع کروانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہے‘ اسی دوران اداکار ماہ نور کے مداحوں نے بھی ڈرامہ میں انٹری نہ ہونے پر بکنگ آفس پر ہلہ بول دیا۔اس بار میں ماہ نور نے ’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ میں نے ہمیشہ سینئرز کی عزت کی ہے میرے ساتھ ہنی شہزادی کی لڑائی میں نسیم وکی کا ہاتھ ہے میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے وہ ہی نسیم وکی کو سزا دے گانسیم وکی صرف اور صرف ان اداکاراؤں کو پروموٹ کرتا ہے جو اس کی جائز ناجائز خواہشات کی تکمیل کرتی ہیں۔ اس لڑائی کے حوالے سے ہنی شہزادی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

کلچر -