100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی( آج) ہوگی

100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی( آج) ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز(پیر)کو فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان کے مطابق مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ یہ رواں سال کی چھٹی اور مجموعی طور پرتیرہویں قرعہ اندازی ہو گی۔
انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب آج پیر کی صبح سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچناؤ کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

مزید :

کامرس -