انمول ونڈا استعمال کرکے دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ، ترجمان محکمہ لائیوسٹاک

انمول ونڈا استعمال کرکے دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ، ...

  

فیصل آباد(اے پی پی)محکمہ لائیوسٹاک نے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ نے دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے مخصوص طور پر انمول ونڈا تیار کیا ہے جو لحمیات ، قابل ہضم اجزاء اور نمکیات سے بھر پور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انمول ونڈا کھل ، بنولہ ، چوکر، روٹی کے ٹکڑوں اور آٹے سے کہیں سستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات انمول ونڈا استعمال کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال خواتین وحضرات کی رہنمائی ومشاورت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی ہے، لائیوسٹاک فارمرز مذکورہ فری ہیلپ لائن پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -