محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان کے مطابق اگر کاشت کے وقت مطلع ابر آلود اوردرجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈسے کم ہو تو بھنڈی توری کی کاشت نہ کی جائے کیونکہ اس سے بیج کااگاؤ متاثر ہو سکتاہے تاہم بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 20 سے30ڈگری سینٹی گریڈ ہونا موزوں ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ بھنڈی توری کی فصل سال میں 2مرتبہ فروری مارچ اور جون جولائی میں کاشت کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فروری مارچ میں کاشتہ فصل سے پیداوار اگست ستمبر تک ٗ جولائی اگست میں کاشتہ فصل سے پیداوار اکتوبر نومبر میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار تیار شدہ زمین میں 75 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنا کر اس کے دونوں طرف دو سینٹی میٹر گہر164 لکیریں نکال لیں اور بیج کا کیرا کریں ۔انہوں نے کہاکہ 22 سینٹی میٹرکے فاصلے پر تین سے چار بیجوں کو چوکاکرکے بھی لگایاجاسکتاہے۔