عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا سستا

عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا سستا

  

اسلام آباد(آن لائن)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیاہے۔ ہفتہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1238 ڈالر ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 48 ہزار 700 روپے سے کم ہو کر 48 ہزار 600 روپے پر آگئی۔ اسی طرح 85 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 657 روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 665 روپے پر برقرا رہی۔

مزید :

کامرس -