عالمی منڈی میں دالوں کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا

عالمی منڈی میں دالوں کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا

  

کراچی(این این آئی)عالمی منڈی میں دالوں کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا، رواں ہفتے پاکستان میں دالوں کی فی کلو ہول سیل قیمت 6 روپے تک کم ہو گئی۔کموڈٹی امپورٹر ہارون اگار نے بتایا کہ عالمی منڈی میں دالوں کی فی ٹن قیمتیں 30 سے 40 ڈالر تک کم ہو ئی ہیں اس کا اثر ملک میں آرہا ہے۔رواں ہفتے دال چنا کی ہول سیل قیمت 2 روپے کمی کے ساتھ 90 روپے کلو، دال مسور کی قیمت 4 روپے کمی کے ساتھ 91 روپے اور دال مونگ کی ہول سیل قیمت 6 روپے کمی کے ساتھ 116 روپے فی کلو ہو گئی ہے

مزید :

کامرس -