پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کی منتقلی کا عمل جلد مکمل کیا جائے: اسحاق ڈار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کی منتقلی کا عمل جلد مکمل کیا جائے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں شیئرز کی منتقلی کے عمل کے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے پی ایس ایکس میں گورننس کی بہتری پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر کو پی ایس ایکس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج کے ادغام کے بعد حصص کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئے سٹاک ایکسچینج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ادغام جدید طرز پر کیاگیاہے تاکہ اس کو بین الاقوامی معیار کا جدید سٹاک ایکسچینج بنایا جا سکے ۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفننگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور ملک میں حقیقی معیشت کے رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج قومی سطح کا نیٹ ورک ہوگا ۔وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کے ویژن کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سٹاک اور بالخصوص سکوک کی مارکیٹ میں تعاون کیلئے پر عزم ہے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو این بی ایف سی کانفرنس کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی ۔ انہوں نے ایس ای سی پی کے معاون کردار ، مختلف اصلاحات اور سرمایہ کاروں کی تعلیم و تربیت اور آگاہی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

کامرس -