مقامی گاڑیوں کی فروخت 57فیصد اضافے کیساتھ 1لاکھ 33ہزار یونٹس رہی

مقامی گاڑیوں کی فروخت 57فیصد اضافے کیساتھ 1لاکھ 33ہزار یونٹس رہی

  

اسلام آباد(آن لائن)بہتر معاشی سرگرمیوں اور شرح سود میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 57 فیصداضافہ ہوااور ایک لاکھ 33 ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔پاکستان آٹو موبائل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری 2016 ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 33 ہزار یونٹس رہی جبکہ گزشتہ مالی سال اس دوران 85 ہزار 135 یونٹس فروخت ہوئے۔جنوری 2016 ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد اضافے سے 21 ہزار 717 یونٹس رہی۔ فروخت میں نمایاں اضافے کی اہم وجہ شرح سود کا 42 سال کی کم ترین سطح پر ہونا ،بہتر معاشی ماحول اور پنجاب حکومت کی ٹیکسی سکیم ہے ۔

مزید :

کامرس -