سیلز ٹیکس صفر کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئندہے، ظہیر بھٹہ

سیلز ٹیکس صفر کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئندہے، ظہیر بھٹہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ ایگز یکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامر س و انڈسٹریز نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے صنعتکاروں کے مطالبہ پر برآمدکنندگان کیلئے سیلز ٹیکس شرح کو صفر کرنے کے فیصلہ کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات کیلئے مناسب سہولیات کی عدم فراہمی سے ملکی برآمدات میں دن بدن کمی واقع ہورہی تھی جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہورہی تھی ۔

۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں سیلز ٹیکس کے خاتمہ سے ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے انکی شرائط پر قرضہ لینے سے نجات مل جائے گی جن کے مطالبہ پر ملک میں مختلف ٹیکسوں کے نفاذ سے صنعتکاری برادری پریشانی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ برآمدات میں سیلز ٹیکس کے خاتمہ سے ملکی برآمدات اورحکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اس فیصلہ سے صنعتوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ صنعتکار مہنگی بجلی گیس کے باعث جس پریشانی میں مبتلا ہیں اس کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -