تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے، حامد خان ایڈووکیٹ

تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے، حامد خان ایڈووکیٹ

  

لاہور (خبر نگار خصوصی)پا کستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان ایڈووکیٹ نے بھٹہ چوک میں پارٹی رہنما کاشف سلیم اور راجہ شبیر کی طرف سے پارٹی رہنما ؤں اور کارکنو ں کے اعزا ز میں دئیے گئے ناشتے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پارٹی کارکنا ن ڈور ٹو ڈور جا کر زیا دہ سے زیا دہ ممبر سازی کریں اور نچلی سطح پر متحرک ہوں‘عمران خان نے کارکنو ں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی قیادت کا انتخاب کریں جو کہ انہیں جائز حق بھی دلوائے اور اُن کے حقوق کی جنگ بھی لڑ ے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے اور عمرا ن خان نے عوام میں یہ شعو ر بیدار کیا ہے کہ وہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم پر آکر بڑے سے بڑ ے عہد ے پر پہنچ سکتا ہیں ‘دوبارہ انٹر پارٹی الیکشن کا فیصلہ تحریک انصاف کے کارکنو ں کی فتح ہے ۔

ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور انشا ء اللہ کامیا بی ہما را مقد ر بننے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ فیملی لیمیٹیڈ پارٹیا ں ہیں ملک میں جمہو ریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے ‘ تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن دوسری پارٹیو ں کے لئے مثا ل ہے اور وہ بھی اپنی قیادت کو کہیں کہ وہ بھی اپنی پارٹیو ں کے اندر الیکشن کروائیں ‘ جس سے جمہوریت اور جمہوری قیادت ابھر کر سامنے آسکے گی۔ انہو ں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کے کارکن اس کا سرمایہ ہو تاہے ‘تمام فیصلے میرٹ پر کریں گے محنتی اور نظریاتی کارکنو ں کو آگے لایا جائے گا پا رٹی کارکنو ں نے بے پنا ہ قربانیا ں دی ہیں اور اپنی پارٹی کی کامیا بی کیلئے دن رات ایک کیا ہے اُن کارکنو ں کی کاوشو ں کو جیتنا بھی سہرا جائے کم ہے۔ تقریب سے رائے عزیز اللہ ‘شبیر سیال ‘ ڈاکٹر عا طف الدین ‘ سجاد کھرل ‘ راجہ شبیر ‘فواد رسول بھلر‘ شیخ آصف ‘شاہد بلا ل نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج ملک کی سب سے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -