ایم این اے شیخ روحیل اصغرکی والدہ، خرم روحیل کی دادی انتقال کر گئی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین الحاج شیخ روحیل اصغر کی والدہ ماجدہ، شیخ خرم روحیل اصغر اور شیخ علی روحیل اصغر کی دادی گزشتہ روز قضائی الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ نماز جنازہ میں باغبانپورہ دروغہ والہ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی ملک محمدپرویز، خواجہ عمران نذیر، چودھری شہباز احمد، ایم پی اے وحید گل، ملک وحید، چیف انجینئر لیسکو مجاہد اسلام بلاّ میر محمد اشتیاق، سہیل ضیاء بٹ، خواجہ ندیم احمد، ڈی ایس پی سلیم مختار بٹ، میاں شبیر حسین، فاروق خان، ملک محمد سعید، چاچو شرافت، چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور سیاسی و سماجی شخصیات اور سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی آج بعد از نماز ظہر شیخ روحیل اصغر کے دفتر واقع سنی بسکٹ فیکٹری دروغہ والا میں ہو گی۔
الحاج شیخ روحیل اصغر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور خواجہ احمد حسان سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اور شیخ روحیل اصغر، شیخ خرم روحیل اصغر سے اظہار ہمدردی اورمرحومہ کے روح کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کی دعا کی ہے۔