پاکستان میں ویلنٹائن ڈے منانا انتہائی شرمناک والمناک ہے ، علامہ ممتاز اعوان

پاکستان میں ویلنٹائن ڈے منانا انتہائی شرمناک والمناک ہے ، علامہ ممتاز اعوان

  

لاہور (خبر نگار خصوصی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے خالصتاً اسلامی و نظریاتی ملک میں حیاء باختہ ویلنٹائن ڈے منانا انتہائی شرمناک والمناک ہے دشمن طاقتیں ایسے فحش ڈے کو مسلم و اسلامی معاشرے میں فروغ دیکر مسلم نسل نو کو بغیر کسی ہتھیار کے فتح کرنا چاہتی ہیں علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے منانیوالوں نے اللہ اور اسکے رسول ؐ کے احکامات کو پامال کیا اور اس پر وہ اللہ اور اسکے رسول ؐ سے معافی مانگیں اور اپنے گناہِ کبیرہ پر توبہ کریں واضح رہے کہ ویلنٹائن ڈے منانیوالی حیاء باختہ قوموں کی زندگیاں اجیرن اور مادر پدر آزادمعاشرہ کی بدترین کی مثال بنی ہوئی ہیں اسی وجہ سے مغربی ممالک میں اسلام قبول کرنیوالوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہیں کیونکہ انہیں یہ علم ہے کہ اسلام ہی انہیں عزت، وقار،احترام اور انسانوں والی زندگی اور قدریں دیتا ہے اور اسلام کے دامن رحمت میں ہی انہیں پناہ مل سکتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -