کا لا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، ملک محمد سعید

کا لا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، ملک محمد سعید

  

لاہور(خبر نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب (فنکشنل) کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعیدنے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا،کا لا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، حکمران ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں اور گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے قوم کو نجات دلائیں حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے پر بلائی گئی اے پی سی میں تحفظات پر متفقہ سفارشات مرتب کیں ہیں جس کی طرف حکومت کو متوجہ ہو نا ہو گا انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ اس منصبوے کو ملک اور خطے کی ترقی کے لئے بہت اہم سمجھتی ہے اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

اور اس منصوبے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہدری منصوبے سے صرف پا کستان کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فوائد حاصل ہوں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -