کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد

کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد

  

لاہور( خبر نگار خصوصی )کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شاہپور بھنگو میں اخوت ہیلتھ سروسز ‘ الاحسان آئی ہسپتال اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے ایک فری میڈیکل و آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ایک ہزار سے زائد افراد کا چیک اپ اور 500سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات کے علاوہ مفت عینکیں بھی دی گئیں ۔کیمپ میں میڈیکل کلینک‘ذیابیطس کلینک‘گیسڑو کلینک‘گائنی کلینک‘ آئی کلینک اور غذائی معلومات کا کلینک لگایا گیا تھا ۔

جس میں ماہر ڈاکٹرز ڈاکٹرواصف نور‘لیڈی ڈاکٹرمہوش رشید‘ڈاکٹر آکاش‘اکرام اللہ خان کاکڑ‘شاہد سلیم‘شبینہ نسیم‘حافظ لیاقت‘محمد بلال‘عامر اور آنکھوں کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات بھی دیں۔کیمپ کا افتتاح ایک مریض بزرگ خاتون نے کیا۔کیمپ میں صدر کرن ویلفےئر فاؤنڈیشن مسزروبی‘جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ‘ممبر ایگزیکٹیو بادٰیڈاکٹر ساجد نذیر‘ بینش رشید‘محمد سرور‘رضاکاران فوجی منظور احمد‘فوجی مختار‘ ڈاکٹر محمد اقبال ‘محمدعمر عبداللہ‘(ر) ہیڈ ماسٹرمحمد طفیل‘اسلم پرویز رانا‘مجاہد‘نویدجنجوعہ اعجاز زرگر‘طارق الیکٹریشن‘اعجاز‘عبدالقیوم ٹیپواور دیگر نے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں۔تقریب کے اختتام پر شیلڈز بھی تقسیم کی گئے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -