سینئر صحافی زابر سعید بدرکے لیے بہترین میڈیا ایجوکیشنسٹ ایوارڈ

سینئر صحافی زابر سعید بدرکے لیے بہترین میڈیا ایجوکیشنسٹ ایوارڈ
سینئر صحافی زابر سعید بدرکے لیے بہترین میڈیا ایجوکیشنسٹ ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سینئر صحافی اورپچاس سے زائد کتب کے مصنف زابر سعید بدر کو سال ۵۱۰۲ء کے لیے بہترین میڈیا ایجوکیشنسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساؤتھ ایشین لٹریری فورم (سا لف) کی طرف سے جنرل سیکرٹری محمد اعجازالحق نے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں یہ ایوارڈ انھیں دیا۔اس موقع پر ترکی کے ممتاز دانشور ڈاکٹر درمش بلگر ،عالمی شہرت یافتہ محقق اکرام چغتائی، معروف تاریخ دان قائم جعفری ،مشہور مزاح نگارڈاکٹر وحیدالرحمن خاں اور ڈاکٹر انتظار بٹ بھی موجود تھے،۔ انھوں نے زابر سعید بدر کی گراں قدر صحافتی اور میڈیا کی تعلیم وتدریس کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔زابر سعید بدر صحافتی حلقوں میں بے حد معروف ہیں اور ان کی بہت سی کتابیں ملک کی بہت سی اعلٰی یونی ورسٹیوں میں نصاب کا حصہ ہیں اور وہ ابلاغ عامہ کی تعلیم کے مرکززابر سعیدانسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سٹڈیز کے چئیرمین بھی ہیں۔