پنجاب میں 2900 آزادبلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن )میں شامل

پنجاب میں 2900 آزادبلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن )میں شامل

  

لاہور( اے این این ) پنجاب میں آزاد حیثیت سے کامیاب 2900بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ٗ صوبے میں حکمران جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6ہزار ایک سو ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ برس مختلف مراحل میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے 3ہزار 200 امیدواروں نے کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے تھے تاہم ان میں سے 2ہزار900منتخب نمائندے حکمران جماعت میں شامل ہوگئے جس کے بعد اب صوبے بھر میں مسلم لیگ ن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 6 ہزار ایک سو ہوگئی ہے۔ اس طرح مسلم لیگ ن کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر انتخابی مراحل میں واضح اور فیصلہ کن اکثریت ہوگئی۔

مزید :

صفحہ اول -