پیپلز پارٹی کے کنونشن پر مسلم لیگ ن کے غنڈوں نے حملہ کیا، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے کنونشن پر مسلم لیگ ن کے غنڈوں نے حملہ کیا، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوٹلی میں بے گنا ہ کارکنوں پر ظلم کیا گیا۔پرامن کنونشن پر ن لیگ کے غنڈوں نے حملہ کیا۔جیو نیوز کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کو کشمیر پر سیاست نہیں کرنی چاہئے تھی۔حکمران ایک بار پھر 80کی دہائی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کو تعزیت کرنا چاہئے تھی لیکن انہوں نے الٹا دھمکیاں دینا شروع کر دیں جو افسوسناک امر ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اب بھی نہیں سمجھ سکے کہ کون ان کا دوست ہے اور کون ان کا دشمن ہے۔ ان کو دوست اور دشمن کی پہچان نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -