ایل این جی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں، سیف الرحمان

ایل این جی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں، سیف الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئر مین احتساب بیورو سیف الرحمان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں شہباز شریف قطر کی حکومت سے رابطے میں تھے۔ میرا اس ڈیل میں کوئی کردار نہیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام’’پاور پلے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا سارا کاروبار قطر میں ہے۔ قطر کی حکومت دنیا کی امیر ترین حکومتوں میں سے ایک ہے۔ میرا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں۔پاور چائنہ چین کی کمپنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آصف زارداری نے سب سے پہلے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شکار کی دعوت دی تھی۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی موٹر وے پر سرمایہ کاری کا کہا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -