ویلنٹائن ڈے ، 20 والی گلاب کی کلی 50 روپے میں فروخت ہوتی رہ

ویلنٹائن ڈے ، 20 والی گلاب کی کلی 50 روپے میں فروخت ہوتی رہ

  

ی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے دن بھر شہر میں سرخ رنگ چھایا رہا کسی کے سرخ لباس زیب تن کیا تو کسی نے ہاتھوں میں پھول تھما رکھے تھے۔ گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے دن بھرپھولوں کی دکانوں سے شہری پھول خرید کر اپنے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کرتے ، یوم محبت پر غیرملکی محبت کے دلدادہ افراد نے بھی پھولوں کی خریداری کی۔ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی خریداری بڑھنے پر دکانداروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کیے۔ 20 روپے والی گلاب کی کلی 50 روپے میں فروخت ہوتی رہی جبکہ متعدد مقامات پر پھول نایاب ہو گئے اور شہریوں پھول خریدنے کیلئے متعدد مقامات پر چکر لگاتے رہے۔د ن بھر متعدد پارکوں میں بھی رش رہا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب بھی 14فروری کا دن آتا ہے تو منڈی میں بھی پھولوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم بھی اْسی تناسب سے پھول فروخت کرتے ہیں۔لبرٹی مارکیٹ میں پھولوں کی دکانوں پر بچے بڑے سبھی ’ویلنٹائن ڈے‘‘ کی مناسبت سے سرخ گلاب خرید کر اپنے پیاروں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔ ‘‘یوم محبت’’ پر ‘‘سینئر سٹیزن’’ نے بھی اپنے جیون ساتھی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے محبت کا اظہار کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دل جوان ہو تو محبت میں کمی کیسے ہو سکتی ہے۔ اسی لیے ایک دوسرے کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -