کراچی ،مٹھائی کے ڈبے میں بم بھیجنے کے منصوبے کا انکشاف

کراچی ،مٹھائی کے ڈبے میں بم بھیجنے کے منصوبے کا انکشاف

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں مٹھائی بم کے ذریعے پولیس افسران اور سیاستدانوں کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس افسران اور سیاستدان اس حوالے سے ہوشیار ہوجائیں اور مٹھائی بطور تحفہ بھی وصول نہ کریں۔ حالیہ دنوں میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے مٹھائی کے ڈبے میں بم رکھ کر پولیس افسران اور سیاستدانوں کو بھیج کر ان کے قتل کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات پر خفیہ اداروں نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق 2کالعدم تنظیموں نے مٹھائی کے ڈبوں کے ذریعے دہشت گردی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران مٹھائی کے ڈبوں میں تیاربم برآمدکرلیے۔ مٹھائی بم پولیس افسران اورسیاستدانوں کوبھیجے جانے تھے۔ذرائع کے مطابق ان مٹھائی بم ڈبوں کے ذریعے ایس ایس پی راؤانوار،ایس ایس پی سٹی،ایس ایس پی ویسٹ ہٹ لسٹ پرتھے ۔

مزید :

صفحہ اول -