انتہا پسند ہندؤں کا حیدر آباد میں شاہ رخ خان کی گاڑی پر دھاوا ،شدید پتھراؤ
احمد آباد(اے این این) بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئے عدم برداشت پراظہار خیال کرنے کے بعد اب تک مشکلات سے نکل نہیں پارہے، کبھی ان کی فلمیں نہ دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے تو کبھی ان کے پوسٹر جلائے جاتے ہیں لیکن اب بھارتی ہندو پسند اس سے بھی دو قدم آگے بڑھ گئے ہیں اور کنگ خان کی املاک پر پتھرا ؤسے بھی نہیں چوکتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں اپنی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اتوارکی علی الصبح نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا خوش قسمتی سے شاہ رخ خان گاڑی میں موجود نہیں تھے لیکن اس پتھرا ؤسے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ کنگ خان کو نا پاکر بلوائیوں نے شاہ رخ خان کے لئے نازیبا کلمات کہے اور شاہ رخ کہاں ہے کے نعرے لگاتے رہے۔واضح رہے کہ پہلے بھی گجرات میں انتہا پسند جماعت وشواہندو پریشد کی جانب سے شاہ رخ پاکستانی اداکارہ ماہرہ کی فلم رئیس کی شوٹنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔