حکومت نے سرکاری حج پیکیج میں 22675روپے کا اضافہ کر دیا

حکومت نے سرکاری حج پیکیج میں 22675روپے کا اضافہ کر دیا

  

لاہور( این این آئی)حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار 675 روپے کا اضافہ کر دیا،پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود حج کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔مجوزہ حج پیکج 2016 کے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار675 روپے کا اضافہ کیا۔دستاویزات میں مقرر کیا گیا ہے کہ رواں سال شمالی ریجن کے لیے حج پیکج 2لاکھ 87 ہزار646 روپے جبکہ جنوبی ریجن کے لیے 2لاکھ 78ہزار646 روپے ہوگا۔مجوزہ حج پیکج کے مطابق عازمین حج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے سے محروم رہیں گے۔شمالی ریجن سے حج کرایہ 98 ہزار700 اور جنوبی ریجن سے89ہزار700روپے ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -