سرچ آپریشن، دو افغان باشندوں سمیت 10 افرا دکو حراست میں لے لیاگیا
لاہور (وقائع نگار) لاہور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پکڑے گئے کئی افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے پیر کالونی اور دیگر تھانوں کی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بھاری نفری کے ساتھ گزشتہ روز سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے۔شناختی دستاویزات نہ ہونے پر دو افغان باشندوں سمیت 10 افرا دکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق آپریشن کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ مالکان کو چاہئے کہ کرایہ داروں کو رکھنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کریں۔