سعودی عرب ‘غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پارٹنر کی شرط ختم

سعودی عرب ‘غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پارٹنر کی شرط ختم

  

سعوی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سعودی پارٹنر کی شرط ختم کرنے پر غور کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات جاننے اور انہیں ختم کرنے کے لیے سعودی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی، وزارت تجارت و صنعت اور وزارت محنت کے حکام نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی تحقیقاتی سروے کے ذریعے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملات کا جائزہ لے گی،جس کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی تاکہ اصلاحات کو قانونی شکل دی جا سکے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -