بھارت‘ چائے کی پیداوار میں گزشتہ سال کمی

بھارت‘ چائے کی پیداوار میں گزشتہ سال کمی

  

بھارت میں چائے کی پیداوار میں گزشتہ سال کمی واقع ہوئی۔ ایک سالانہ سرکاری رپورٹ کے مطابق سال 2015ء میں چائے کی پیداوار میں 1.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں اور پلانٹیشن ورکرز کی ہڑتالیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2015ء میں چائے کی پیداوار میں 5.8 فیصد سے 55.95 ملین کلو گرام کمی رہی۔ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا چائے برآمد اور پیدا کرنے والاملک ہے۔ اس کے چائے کے بڑے خریداروں میں پاکستان، مصر اور برطانیہ ہیں جبکہ ایران عراق اور روس بھی بھارتی چائے درآمد کرتے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -