مارچ سے ربر کا برآمدی حجم کم کرنے پر اتفاق

مارچ سے ربر کا برآمدی حجم کم کرنے پر اتفاق

  

دنیا میں ربر پیدا کرنے والے بڑے ممالک نے مارچ سے ربر کا برآمدی حجم کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹرائے پارٹی ربر کونسل (آئی ٹی آر سی) نے کہا ہے کہ مارچ سے آئندہ چھ ماہ کے دوران ربر کی برآمد 615000 ٹن کم لائی جائے گی۔ تین رکنی اس کونسل میں ربر کے بڑے پیداواری ملک انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائے لینڈ شامل ہیں۔ یہ ملک دنیا میں ربر کی کل پیداوار کا 70 فیصد پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2015ء میں کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں ربر کے نرخوں کو سہارا دینے کیلئے وہ ربر کے برآمدی حجم میں کمی لائیں گے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -