بھارت ایران سے تجارت کے فروغ کا خواہشمند
بھارت، ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔یہ بات ایران میں بھارت کے سفیر سوربھ کمار نے جنوب مشرقی ایران میں واقع صوبے سیستان و بلوچستان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بھارتی سفیر نے کہا کہ ایران کی چاہ بہار بندرگاہ علاقائی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سوربھ کمار نے کہا کہ ایران اور بھارت سمندر کے ذریعے ایک دوسرے سے متصل ہیں اور علاقے کے سٹرٹیجک معاملات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اور مضبوط تعلقات کی ضرورت ہے۔