کامونکے : چھت سے گرکر کمسن بچہ شدید زخمی

کامونکے : چھت سے گرکر کمسن بچہ شدید زخمی

  

کامونکے (نمائندہ پاکستان)کھیلتے ہوئے چھت سے گرکر کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ٹبہ محمد نگر کا چھ سالہ احمد گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ کھیلتے ہوئے اچانک صحن میں گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی گاؤں راجہ بھلہ کی دانش بی بی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی۔

احمد اور دانش بی بی کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -