گوجرانوالہ :ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری قتل ملزم فرار ہونے میں کامیاب

گوجرانوالہ :ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری قتل ملزم فرار ہونے میں کامیاب

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش‘تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ بوتالہ روڈ پر واقع اسامہ جنرل سٹور کا مالک محمد عبدالقدیر دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک 3 نامعلوم افراد دوکان پر آئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی ودیگر قیمتی اشیاء چھیننے لگے جس پر دکاندار عبدالقدیر نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دکاندار عبدالقدیرسر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ‘جبکہ اس سلسلہ میں ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا البتہ تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ متوفی عبدالقدیر کی دوکان پر پہلے بھی متعدد مرتبہ ڈکیتیاں ہو چکی تھیں۔

مزید :

علاقائی -