ایس ای سی پی میں مزید2747 کمپنیاں رجسٹرڈ

ایس ای سی پی میں مزید2747 کمپنیاں رجسٹرڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ای سروسز میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ میں 2747 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1950 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ایس ای سی پی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں 90 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 7 فیصد سنگل ممبرکمپنیاں ہیں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -