فیصل آباد،دکیتی چوری کی30 وارداتیں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

فیصل آباد،دکیتی چوری کی30 وارداتیں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے تشکیل دیئے گئے ٹائیگر سکواڈ کے گشت کے باوجود گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 30وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے کی نقدی‘طلائی زیورات‘ تین کاریں‘دو کیری ڈبہ‘8موٹر سائیکل‘لاکھوں روپے مالیت کے مویشی‘ لیپ ٹاپ‘درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے. تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں رکشہ سوار محمد ندیم اور اس کے چچا سے دو نامعلوم ڈاکو 8لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے کلیم کی فیملی سے نقدی اور طلائی زیورات‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ میں یاسر سے نقدی‘ جاوید سے نقدی اور موبائل فون‘تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں عابد سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں حسنین کے گھرسے نقدی‘طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں علی رضا سے دس ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں شفیق سے نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل‘تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں شکیل سے نقدی‘ موبائل فون‘اکرم سے نقدی اور موبائل فون‘ تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں ستار سے پچاس ہزار روپے اور موبائل فون‘تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں ظفر اور اس کی بیوی سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ چوروں کے گروہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں احتشام کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں یوسف کا ایک شاخ بکرا‘ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں آفتاب کی حویلی سے دو راس بھینسیں‘تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں افتخار کی حویلی سے پانچ شاخ بکرے اور ایک بچھڑا‘تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں ندیم کے گھر سے نقدی‘ طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں ناصر کے فلیٹ سے لیپ ٹاپ وغیرہ قیمتی سامان‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے شہزاد اور تھانہ سول لائنز کے علاقہ سے عمران کا کیری ڈبہ‘تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سے شاہد‘ تھانہ مدینہ کے علاقہ سے ساجد‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے شہزاد کی کاریں‘تھانہ مدینہ ٹاؤن ‘تھانہ ریل بازار‘ تھانہ گلبرگ ‘تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقوں سے عمران‘ محمد عمران‘ مدنی‘ عمران اور مدثر کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

ڈاکے

مزید :

علاقائی -