ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر نے کی تجویز

ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر نے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کے ٹیکس میں کمی جبکہ کم آمدن والے طبقے سے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے ، ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دے دی۔ ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر دیئے جائیں جبکہ زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کی ٹیکس شرح میں کمی کی جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 70 لاکھ آمدن پر 14 لاکھ 22 ہزار ٹیکس وصولی کی بجائے اس میں 1 لاکھ 82 ہزار روپے کمی کردی جائے اور کْل 12 لاکھ 40 ہزار ٹیکس وصول کیا جائے جبکہ سالانہ 25 لاکھ آمد پر 2 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ٹیکس وصول کرنے کی بجائے اس میں 19 ہزار کمی کردی جائے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -