اقتصادی شرح نمو 5.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع

اقتصادی شرح نمو 5.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع

  

مالی سال2016-17ء کے دوران پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 4.9 تا5.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان کے بینکنگ کے شعبہ کی کارکردگی ایشیا میں سب سے بہترین رہی ہے جبکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان کا بینکنگ کا شعبہ ایشیا مین دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ سوئیزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ریٹنگ ایجنسی’’کریڈٹ سوئس‘‘نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے تیار کی جانے والی اپنی تجزیاتی رپورٹ میں پاکستان کے بینکنگ کے شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست اقتصادی پالیسیوں کے باعث عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -