موسم میں تبدیلی کے باوجود گیس کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آ سکی

موسم میں تبدیلی کے باوجود گیس کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آ سکی

  

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) موسم میں تبدیلی کے باوجود گیس کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بھی گیس کی رسد کے مقابلہ میں طلب دوگنا زیادہ رہی، جس کے باعث ایل پی جی کے استعمال نے بھی زور پکڑ رکھا ہے۔ لاہور کے علاقوں رشید پورہ ، کوٹلی پیر عبدالرحمن، فیصل پارک، غازی آباد ، مصطفےٰ آباد سمیت شمالی لاہور کی درجنوں آبادیوں میں دن کے اوقات میں گیس کا پریشر ڈاؤن رہا ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سمن آباد، ساندہ سمیت اچھرہ اور چونگی امر سدھو سمیت کچا جیل روڈ کوٹ لکھپت کے ارد گرد آبادیوں کے مکین بھی گیس کی قلت کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے ہیں اور گیس کی شدید کمی پر گیس کمپنی کے ایمرجنسی سیل کے نمبروں پر شکایات درج کرواتے رہے ہیں۔ دوسری جانب موسم کی تبدیلی کے باعث گیزر کے استعمال میں کمی جبکہ گیس ہیٹرز کا استعمال ایک قسم کا ختم ہو کر رہ گیا ہے تاہم اس کے باوجود گیس کی ڈیمانڈ میں کمی نہیںآ سکی ہے۔ اس حوالے سے گیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں ابھی بھی گیس کیپریشر میں کمی کا سامنا ہے۔ اس میں لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کے سلسلہ میں لائنوں میں گیس کے پریشر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -