ایم کیوایم کا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کا فیصلہ

ایم کیوایم کا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (پاکستان نیوز) ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات کوالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرنشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے دوروزہ بھوک ہڑتال کرنے کافیصلہ کیاہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزرابطہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کنوینرندیم نصرت نے کی ۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیر 15فروری اورمنگل 16فروری کو دارالحکومت لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری ر ہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ یہ دوروزہ بھوک ہڑتال برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوگی جو شام 6بجے تک جاری رہے گی ۔ بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے ار کان اور یوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے باقاعدہ اجازت حاصل کرلی گئی ہے اورایم کیوایم یوکے نے بھوک ہڑتال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ کئی ماہ سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریراوربیانات الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرنشراورشائع کرنے حتیٰ کہ تصویرتک دکھانے پر پابندی عائدکررکھی ہے جس کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے پاکستان بھرکے شہروں میں اس سے قبل کئی احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں اس کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اوردیگرممالک میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں جس کے بعداب اس معاملہ پر بھوک ہڑتال کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -