پنجاب میں تمام مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، رانا ثناء اﷲ

پنجاب میں تمام مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، رانا ثناء اﷲ

  

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام مدارس کے ریکارڈ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں کسی مدرسے سے انتہا پسندی کی تربیت دینے کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں۔ کسی کی بھی نشاندہی پر اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کا کہنا ہے کہ پنجاب دہشت گردوں کے مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پنجاب میں دہشت گردی کی جنگ موثر طور پر لڑی جاری ہے ۔ پنجاب حکومت نے ایک ہزار پر مبنی نفری کو ٹریننگ دی ہے ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی استعداد رکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -